مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراقی اور ایرانی صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور گہرے تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران عراق کا ایک اہم اور عظیم پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
عراقی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام باہم گہرے مذہبی،ثقافتی اور تاریخی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور زائرین کا جاری ہے۔
عبداللطیف رشید نے زور دے کر کہا کہ عراق اپنی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور بغداد اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ